دوسرے روز بھی دھند کا راج، نظام زندگی مفلوج

دوسرے روز بھی دھند کا  راج، نظام زندگی مفلوج

وہاڑی ، سکندر آباد(خبر نگار، نامہ نگار )شہر و گردونواح میں دوسرے روز بھی دن بھر دھند چھائی رہی، دھند اور تیز ہواؤں کے سبب سردی مزید شدت اختیار کرگئی ۔

دن بھر دھند چھائے رہنے سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ۔متعدد بچے بخار،فلو اور نمونیا جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ۔ دھند سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں