جودھ پور:منشیات فروش گرفتار، چرس اور شراب برآمد

جودھ پور:منشیات فروش  گرفتار، چرس اور شراب برآمد

جودھ پور(نمائندہ دنیا)تھانہ بارہ میل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے قبضے سے 1250 گرام چرس اور 100 لٖٹر شراب برآمد کر لی ۔

 بتایا گیا ہے کہ تھانہ بارہ میل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محمد آصف سے 25 لیٹر شراب،محمد عدنان سے 25 لیٹر شراب،اصغر سے 20 لیٹر شراب،وقاص حیدر سے 22 لیٹر شراب اور محمد شاہد سے 1250 گرام چرس برآمد کرکے ملزموں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں