سہولت بازار میں آٹا ناکافی اکثریت خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور
گگو منڈی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)سہولت بازار میں آٹے کی ناکافی فراہمی سے شہری پریشان ہو گئے ،ایک ہزار افراد کے لیے صرف ڈیڑھ سو تھیلے دستیاب ہیں ۔
تفصیل کے مطابق عوام کو مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے گگو منڈی میں کچھ عرصہ قبل سہولت بازار کا آغاز کیا تھا لیکن ذرائع کے مطابق سہولت بازار میں 10کلو گرام کے صرف150تھیلے فراہم کیے جاتے ہیں جبکہ آ ٹے کے خریداروں کی تعداد روزانہ آٹھ سو سے ایک ہزار کے درمیان ہوتی ہے اور اکثریت کو مایوس لوٹنا پڑتا ہے۔