مخدوم پور پہوڑاں:آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعدد شہری زخمی ، ویکسین نایاب

مخدوم پور پہوڑاں:آوارہ کتوں کے کاٹنے  سے متعدد شہری زخمی ، ویکسین نایاب

مخدوم پور پہوڑاں (نامہ نگار) آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعدد شہری زخمی ہو گئے ۔ سرکار ی ہسپتال میں کتے کاٹنے کی ویکسین بھی ختم ہو گئی ۔

تفصیل کے مطابق مخدوم پور پہوڑاں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی ہے ۔ زیادہ تر ہسپتال روڈ، نیا لاری اڈہ ،خالق آباد روڈ پر دن رات آوارہ کتے پھرتے رہتے ہیں اور اکٹھے ہو کر شہریوں پر حملہ آور ہو جاتے ہیں جس سے کئی شہری زخمی ہو گئے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین بھی نہیں مل رہی ۔شہریوں نے ڈی سی خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں