سیفٹی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

سیفٹی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

دوکوٹہ (نامہ نگار)سٹی کالج سر سید کیمپس میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 اے ایس آئی رؤف حسن نے ملٹی میڈیا پر بریفنگ دی اور حادثات کی وجوہات اوران سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور روڈ کراس کرنے کے اصولوں پرروشنی ڈالی ۔ ٹریفک قوانین کی علمداری اورانسانی جان کو روڈحادثات سے بچانا پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی ذمہ داری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں