ملتان میلسی مین روڈ پرپڑا گہرا گڑھا قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بننے لگا
دوکوٹہ (نامہ نگار )ملتان میلسی مین روڈ پرپڑا گہرا گڑھا قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بننے لگا۔
تفصیل کے مطابق مین ملتان میلسی روڈ پر اڈا ہری مائنر کے قریب گہرا گڑھا پڑا ہوا ہے جہاں پر اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں گزشتہ روز بھی بزرگ شہری اس گڑھے کی وجہ سے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گیا تھا اسی طرح کے کئی حادثات یہاں پر ہو چکے ہیں لیکن ضلع انتظامیہ وہاڑی اور تحصیل انتظامیہ میلسی اس کی مرمت کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اس کی مرمت کی جائے ۔