جہانیاں:لاکھوں مالیت کے قیمتی درخت کوڑیوں کے بھاؤ فروخت

جہانیاں:لاکھوں مالیت کے قیمتی درخت کوڑیوں کے بھاؤ فروخت

جہانیاں(نمائندہ دنیا)پولیس اہلکاروں نے لاکھوں مالیت کے قیمتی درخت فروخت کر ڈالے ۔

 تفصیل کے مطابق تھانہ جہانیاں کے اہلکاروں نے لاکھوں مالیت کے قیمتی درخت کوڑیوں کے بھاؤ مقامی ٹھکیدار کو فروخت کر دئیے ۔ ذرائع کے مطابق تھانہ جہانیاں میں پولیس خدمت سنٹر بنانے کی آڑ میں کاٹے گئے درخت سرکاری خزانے میں جمع کروانے کے بجائے مبینہ طورپر ہڑپ کرلئے گئے ۔ ذرائع کے تھانہ جہانیاں کی پرانی بلڈنگ سے پہلے بھی کئی بار سامان غائب ہوچکا ہے جبکہ ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ اس نے درخت پولیس اہلکاروں سے خرید کر کاٹے ہیں اس حوالے سے ایس ایچ او جہانیاں سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ شہریوں نے آرپی اوملتان، ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں