لاپتہ ہونے والا11سالہ بچہ ورثا کے حوالے

لاپتہ ہونے والا11سالہ  بچہ ورثا کے حوالے

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ مظفر آباد نے حاجی بلاک سے لاپتہ ہونے والے 11 سالہ عبد الاحد کو تلاش کر ورثا کے حوالے کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز حاجی بلاک مظفر آباد سے محمد بلال نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا 11 سالہ بیٹا عبد الاحد نہیں مل رہا ،شبہ ہے کہ اس کو اغوا کر لیا گیا ہے ۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے عبد الاحد کو تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا۔ عبد الاحد گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں