نانا کا نشتر ہسپتال کیلئے 3 جدید اینڈوسکوپ عطیہ ق
ملتان(نیوز رپورٹر) نشتر ایلومینائی آف نارتھ امریکہ (نانا) کی اپنی مادر علمی نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کی بہتری کے لئے کاوشیں مسلسل جاری ہیں۔
نانا کی جانب سے نشتر ہسپتال کو3 عدد جدید اینڈوسکوپ عطیہ کی گئی جن کی مالیت تقریباً 1 کروڑ روپے بنتی ہے ۔اس موقع پر نانا کے وفد نے ڈیپارٹمنٹ آف گیسٹروانٹرالوجی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مریضوں کی دی گئی سہولیات اور جونیئر ڈاکٹرز کی تربیت کو سراہا۔