شدیددھند،موٹروے کے تین سیکشن گھنٹوں بند رہے

شدیددھند،موٹروے کے  تین سیکشن گھنٹوں بند رہے

ملتان(کرائم رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گردونواح میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کے تینوں سیکشن ایم فائیو ، ایم فور اور ایم تھری گزشتہ روز گھنٹوں بند رہے ، موٹرویز کے سیکشن کو دھند کم ہونے کے بعد کھولا گیا ۔

موٹرویز پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ، سفر ضروری ہو تو فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں