میپکو ریجن میں سیفٹی پریڈز کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو ریجن میں لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے اور حادثات کی شرح میں کمی کیلئے سب ڈویژنوں کی سطح پر سیفٹی پریڈز کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ہوا ۔
ایڈیشنل چیف انجینئرمیپکو بہاولپور سرکل جام گل محمد زاہد کی زیر نگرانی سیفٹی سیل بہاولپور کے ایڈیشنل ایکسین محمد عامر انصاری نے لائن سٹاف کو سیفٹی آلات کے استعمال کی ترغیب دینے ، ٹی اینڈ پی کے مکمل استعمال اورسیفٹی ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے ستلج سب ڈویژن میں سیفٹی سیمینارکا انعقاد کیا ۔