گورنمنٹ دارالفلاح میں مقیم بے سہارا خواتین کیلئے رضائیوں کا عطیہ

گورنمنٹ دارالفلاح میں مقیم  بے سہارا خواتین کیلئے رضائیوں کا عطیہ

ملتان (نیوز رپورٹر)انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان برانچ کی جانب سے گورنمنٹ دارالفلاح میں مقیم بے سہارا خواتین کے لیے رضائیوں اور بستروں کا عطیہ دیا گیا۔

 اس سلسلہ میں انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان برانچ کی صدر اور ممبر ایڈوائزری کمیٹی دارالفلاح طاہرہ نجم اور فنانس سیکرٹری پروین نیاز نے لودھی کالونی روڈ پر واقع محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام گورنمنٹ دارالفلاح کا دورہ کیا۔ طاہرہ نجم، پروین نیاز اور ثمینہ قادر نے ادارہ دارالفلاح میں مقیم خواتین میں رضائیاں ،بسترے اور ان کے بچوں میں کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں