ملتان میں کورونا کے 15نئے مریض ،شرح 1.9فیصدرہی
ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان میں محکمہ صحت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ کورونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی،شرح 1.9فیصدرہی جبکہ ضلع میں کورونا ہوم آئیسو لیشن اختیار کئے ہوئے کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 34 ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی کی سربراہی میں ضلع ملتان میں کورونا سمارٹ سیمپلنگ کا عمل بھی جاری ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 780 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، 780 افراد میں سے 15 میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس وقت ضلع ملتان میں 34 کورونا متاثرہ افراد گھروں پر آئیسو لیٹ ہیں،جبکہ ان 34 متاثرہ افراد میں سے 19 افراد کی ہوم آئی سو لیشن تقریباً مکمل ہونے کے قریب ہے ،دوسری جانب ضلع ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا پازیٹیویٹی کی شرح 1.9 فیصد رہی ہے ۔