کوٹ ادو:یو ٹیلیٹی سٹوروں پرآٹا، گھی غائب، شہری پریشان

کوٹ ادو:یو ٹیلیٹی سٹوروں پرآٹا، گھی غائب، شہری پریشان

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)تحصیل بھر میں یو ٹیلیٹی سٹوروں پر2ہفتے سے گھی اورآٹا کی سپلائی بند ہے ،غریب شہری سٹوروں کے چکرکاٹنے لگے ۔

تفصیل کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں عوامی ریلیف کیلئے قائم کیے گئے ضلع مظفر گڑھ سمیت تحصیل کوٹ ادو کے تمام یوٹیلیٹی سٹوروں پر 2ہفتے سے گھی اور آٹا کی سپلائی نہ کی جا سکی جس کی وجہ سے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، مزدور طبقہ روزانہ کی بنیاد پر یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور آٹا کے لیے چکر کاٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تحصیل بھر میں قائم سٹی کوٹ ادو کے 3، چوک سرور شہید کے 3، دائرہ دین پناہ،چکردری ،احسانپور،سنانواں ،محمودکوٹ ،گجرات ،اڈہ گرمانی میں قائم اکلوتے یوٹیلیٹی سٹوروں میں دیگرضروریات زندگی کی اشیاء بھی موجود نہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹوروں پرگھی اورآٹا کی سپلائی کی دستیابی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں