گارڈ اور ٹمبر مافیا کی ملی بھگت، جنگل رکھ عاقل سے درخت چوری

گارڈ اور ٹمبر مافیا کی ملی بھگت، جنگل رکھ عاقل سے درخت چوری

مخدوم پور پہوڑاں (نامہ نگار) گارڈ اور ٹمبر مافیا کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کے درخت چوری ہونے لگے ۔

مخدوم پور جنگل رکھ عاقل جو کہ دو حصوں میں تقسیم ہے اس کا ایک حصہ پل حامد شاہ والا ٹکڑا ہے اس سے پہلے یہاں کے ٹمبر مافیا اور گارڈ کی ملی بھگت سے ہر رات درخت چوری ہوتے رہے حتیٰ کہ اس کو ویران کر دیا گیا، اب جنگل کا دوسرا حصہ جو کہ ریلوے سٹیشن جان محمد والا کا ہے اب اس میں بھی درختوں کو گارڈ کی ملی بھگت سے ٹمبر مافیا نے رات کے وقت کاٹنا شروع کر دیا ہے ، یہاں سے رات کو درخت کاٹ کر مخدوم پور ٹمبر مارکیٹ میں فروخت کر دیئے جاتے ہیں ۔ شہریوں رانا خالد، ملک محبوب، بشیر احمد ،مہر ساجد، مشتاق احمد ،چودھری ظفر ودیگران نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں