چائے کا کپ 60روپے کا ،ٹی سٹالز پر بھی لوٹ مار

چائے کا کپ 60روپے کا ،ٹی سٹالز پر بھی لوٹ مار

وہاڑی (خبر نگار )سردی بڑھتے ہی شہر و گردونواح میں ہوٹلوں پر چائے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

 شہر بھر میں چائے کا ایک کپ 60 روپے میں فروخت ہونے کے سبب عام آدمی چائے پینے سے محروم ہو گیا۔ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی وہاڑی و گرد و نواح میں قائم ہوٹلوں پر چائے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ۔ ہوٹلوں پر 30 سے 40 روپے چھوٹے کپ کے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ بڑا کپ 50 سے 60 روپے تک کا کردیا گیا ہے ۔ محبوب، عمیر، زوہیب، بلال، عمر، تبریز، خرم، اﷲ بخش، نور محمد، عبدالسلام و دیگر کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے ہوٹلوں سمیت چھوٹے ٹی سٹال والے کھلے عام مہنگے داموں چائے پلا کر ناجائز منافع خوری کر رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلہ میں مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں