نواں شہر:کھاد کی گمنام ڈیلرز کے نام بوگس سپلائی کا انکشاف

نواں شہر:کھاد کی گمنام ڈیلرز کے نام بوگس سپلائی کا انکشاف

نواں شہر (نامہ نگار)خانیوال میں یوریا کھاد کی گم نام ڈیلر کے نام بوگس سپلائی کا انکشاف ہوا جس کی وجہ سے ہزاروں بوری یوریا کھاد ضلع خانیوال کے کوٹہ سے غائب ہونے لگی۔

 خانیوال، کبیر والا سرائے سدھو ،ککڑھٹہ کے محکمہ زراعت کے افسروں کی مبینہ طور پر ملی بھگت سے کھاد رات کو خفیہ جگہوں پر منتقل کر دی جاتی ہے ۔ کھاد ڈیلرز، سرکاری افسران ،ایم این اے اور ایم پی اے کے علاوہ بااثر کاشتکاروں کو کوٹہ والی کھاد رات کو سپلائی کی جانے لگی ۔باقی یوریا کھاد مبینہ طور پر ڈیلروں کے زیر اثر دیہات میں چھوٹے دکانداروں کے پاس پہنچ جاتی ہے جہاں پر بلیک میں یوریا کھاد فی بوری 2500 روپے سے 2800 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔ کاشتکاروں نے کمشنر ملتان اور ڈی سی خانیوال سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں