کرپشن کیس،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسروں کی آج طلبی
ملتان(خبرنگارخصوصی)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں سپیئر پارٹس کی خریداری میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری جاری ہے۔
اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر تحقیقات نے سابق ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخرالسلام ڈوگر ،منیجر پروکیورمنٹ محمد آصف ، منیجر ایچ آر اینڈ ایڈمن عقیل احمد ، منیجر آپریشنز داؤد مکی، منیجر فنانس ساجد ریاض اور منیجر ورکشاپ احسن کو آج طلب کر لیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں سستے سپیئر پارٹس مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور خلاف میرٹ بھرتیاں بھی کی گئیں جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے اس معاملے کی انکوائری شروع کی اور متعلقہ ریکارڈ طلب کیا تاہم ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسروں کی جانب سے ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر محکمہ اینٹی کرپشن ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر متعلقہ ریکارڈ بھی قبضہ میں لے چکا ہے ۔