ڈاکو گھر میں گھس گئے ،اہل خانہ کو یرغما ل بناکرلوٹ مار

ڈاکو گھر میں گھس گئے ،اہل خانہ کو یرغما ل بناکرلوٹ مار

ملتان (کرائم رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔

محلہ جندے شاہ میں نامعلوم افراد نوید سے گن پوائنٹ پر 18 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔زکریا ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے نذیر سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔قادرپوراں کے علاقہ اڈا سمون والی میں نامعلوم افراد رشید کے گھر داخل ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور گھر سے 4 تولہ سونا لو ٹ کر فرار ہو گئے ۔چوک شہیداں ملتان سے نامعلوم مسلح افراد جگموہن سنگھ سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔نیو سنٹرل جیل کے قریب مسلح افراد نے حمزہ سے 35 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔لوہاراں والی گلی میں مسلح افراد سبطین سے 50 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں