دھند ،ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

دھند ،ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان میں دھند کے باعث انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن گھنٹوں معطل رہا۔

 جس کے باعث ایک پرواز کو ڈائیورٹ کر دیا گیا جبکہ دیگر ملکی اور غیر ملکی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، جدہ سے آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز کے مسافروں نے تاخیر پر احتجاج بھی کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان مین شدید دھند کے باعث انٹرنیشنل پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوئیں ، جدہ سے ملتان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز کے مسافر جدہ ایئرپورٹ پر گھنٹے تک پھنسے رہے ، یہی نہیں بلکہ مسقط سے ملتان آنے والی پرواز کو بھی اسلام آباد ڈائیورٹ کر دیا گیا ، اسی طرح دیگر غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازیں بھی گھنٹوں تاخیر سے ملتان پہنچی اور یہاں سے روانہ ہوئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو ایئرپورٹ پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، جدہ میں پھنسے مسافروں نے بھی قومی ایئرلائن انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں