بچوں کیلئے ناقص پاپڑبنانے پر سنیکس یونٹ کو جرمانہ

بچوں کیلئے ناقص پاپڑبنانے پر سنیکس یونٹ کو جرمانہ

ملتان( نیوز رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملتان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں عوام تک ملاوٹ سے پاک اور صحت بخش غذاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ملتان میں سنیکس یونٹ پر کارروائی کی گئی جہاں بچوں کیلئے پاپڑ کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ بورا، پاپڑ کھار، نوشادر اور دیگر کیمیکلز کا استعمال کیا جارہا تھا۔ مضر صحت اجزا سے ہزاروں کلو گرام پابڑ تیار کئے جانے تھے ۔ غیر معیاری اجزا سے محلول تیار کرکے کیمیکل ڈرمز میں سٹور کیا گیا۔ ناقص صفائی اور فوڈ پروسیسنگ کے لیے صاف پانی کا استعمال نہ کیا گیا۔ قوانین کی خلاف ورزی پر پاپڑ فیکٹری کو 40 ہزار جرمانہ کردیا گیا۔

اس کے علاوہ ملتان میں مچھلی فرائی شاپ کو ملاوٹی سرخ مرچوں کا استعمال، گوشت میں خون کے ذرات پائے جانے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 30 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح وہاڑی میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس بیچنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ خانیوال میں 2 بیکریوں کو خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزا کا استعمال، ورکرز کے میڈیکلز نہ ہونے اور گندگی پائے جانے پر 24 ہزار کے جرمانے کردئیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں