جوڈیشل ڈیوٹی میں کوتاہی ناقابل برداشت:ندیم عباس

 جوڈیشل ڈیوٹی میں کوتاہی ناقابل برداشت:ندیم عباس

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے جوڈیشل حوالات خانیوال کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا ہے کہ جوڈیشل ڈیوٹی بڑی حساس ڈیوٹی ہے اس لیے کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ فرائض میں بددیانتی اور غفلت کے مرتکب افسران کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں