اشٹام پیپرز ختم، آن لائن کوڈ سسٹم بلیک اینڈ وائٹ نظام لاگو

اشٹام پیپرز ختم، آن لائن کوڈ سسٹم بلیک اینڈ وائٹ نظام لاگو

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)پنجاب میں پرنٹڈ اشٹام پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم کرکے آن لائن کوڈ سسٹم بلیک اینڈ وائٹ نظام لاگو کر دیا گیا ۔

پنجاب حکومت نے پرنٹڈ اشٹام پیپرز کا 74 سالہ نظام ختم کردیا ہے اور اسکی جگہ آن لائن کوڈ سسٹم بلیک اینڈ وائٹ نظام لاگوکر دیا گیا ہے جبکہ آن لائن میں 50روپے والا اشٹام مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے ۔آن لائن کوڈ سسٹم کے 100،200،600اور 1200روپے کے 4 مختلف پیپرز جاری ہوسکیں گے ۔

1200 والے اشٹام پراپرٹی،معاہدوں ،ایگریمنٹس کیلئے ،600 والے اشٹام مختارنامہ کیلئے ،200 والے اشٹام ملٹی پرپز کیلئے ،100 روپے والے اشٹام پیپرز پانی،بجلی،سوئی گیس،ٹیلی فون،کنکشنوں کے بیان حلفی کیلئے استعمال ہوسکیں گے۔اس نظام کے تحت ہر اشٹام فروش کو لیپ ٹاپ،پرنٹر اورانٹرنیٹ لازمی رکھناہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں