خانگڑھ:اوباش کی 3 سالہ بچی سے زیادتی ، ملزم فرار

خانگڑھ:اوباش کی 3 سالہ بچی سے زیادتی ، ملزم فرار

خانگڑھ(سٹی رپورٹر)مظفرگڑھ میں 3 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے رنگ پور کے چک نمبر 7/4ایل میں 3 سالہ عائشہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ اس کے 15 سالہ پڑوسی بلال نے ورغلا کر اسے کمرہ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کی چیخ و پکار پر اس کی ماں پڑوسیوں کے گھر پہنچی تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ رنگ پور نے بچی کے والد شیر محمد کی مدعیت میں ملزم بلال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں