قتل کے مقدمہ میں ملزم کو سزائے موت،10لاکھ جرمانہ
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو عاصمہ تحسین نے شادی کی تقریب میں معمولی تکرار پر تھانہ محرر اور اس کے دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ میں مرکزی ملزم کو جرم ثابت ہونے سزائے موت،10لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنادیا۔
عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید بھگتناہوگی،مقدمہ کے 2ملزم سابق محرر تھانہ اوراس کے ساتھی کو شک کی بنیاد پر بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق یکم ستمبر 2018کی شب کوٹ ادو کے موضع وہینوال میں شادی کی تقریب میں تھانہ کوٹ ادو کے سابق محرر غلام مصطفی ،واصف مشوری اور صفدر مشوری نے معمولی تکرار پر موضع ہالہ کا گٹ کے محمد مدنی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔