میلسی، سیوریج کے گندے پانی سے گلیاں تالاب بن گئیں

میلسی، سیوریج کے گندے پانی سے گلیاں تالاب بن گئیں

میلسی (نمائندہ دنیا ) کہروڑ پکا روڈ محلہ حامد پورہ میں سیوریج کے گندے پانی سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،وبائی امراض پھو ٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق وہاڑی بہاولپور روڈ مین روڈ پر واقع کہروڑ پکا ریلوے پھاٹک کی قریبی آبادی محلہ حامد پورہ کی سڑک پر سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔اہل علاقہ مہر عبدالرحمان ،احمد نواز ، زوار احمد ،محمد یاسین ،بابر حسین ،مہر محمد سلیم ،مہر وسیم ، علی ممتا ز ،سلیم ممتاز ،حاجی عمران ،بشیر احمد اور شکیل درزی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ مچھروں کی آماجگاہ بن چکا ہے جس سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے ۔

حکام کو متعدد بار اس بارے شکایت کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں