کاشتکاروں کو کھادیں بلاتعطل فراہم کی جائے :شعیب علی

کاشتکاروں کو کھادیں بلاتعطل فراہم کی جائے :شعیب علی

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو کیمیائی کھادوں کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، کھادوں کی حکومتی مقررہ قیمت پرفروخت کی کڑی نگرانی کی جائے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھادڈیلرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شعیب علی نے کہاکہ کھاد کی سپلائی کا انتظام ضلعی انتظامیہ، کھاد کمپنیوں اور محکمہ زراعت توسیع کے باہمی تعاون سے کیا جائے تاکہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں کسانوں کو یوریا کھاد کنٹرول قیمت پر دستیاب ہو۔ انہوں نے مزیدکہا کہ کسانوں کوزائد قیمت پر کھادفروخت کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے ۔

انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلرز کے خلاف مقدمات کا اندارج کروایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کھاد کی ترسیل بلا تعطل جاری رکھنے اور خصوصا چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر کھاد کی فراہمی کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں