ترقیاتی کاموں میں معیار پرسمجھوتہ نہیں ہو گا:خضر افضال

 ترقیاتی کاموں میں معیار پرسمجھوتہ نہیں ہو گا:خضر افضال

وہاڑی (نمائندہ خصوصی، خبر نگار )ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر خصو صی توجہ دی جا ئے ، ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 8کروڑ 45لاکھ 41ہزار روپے مالیت کی 11سکیمیں،لوکل گورنمنٹ کی ایک کروڑ 18لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی ایک سکیم،کمیونیکشن ورکس ڈیپارٹمنٹ کی ایک کروڑ مالیت کی 2سکیموں کی منظوری بھی دی گئی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال نے ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ بہت سے مسائل کا سبب بنتا ہے ۔

آبادی اور وسائل میں توازن قائم رکھنا انتہائی ضروری ہے ،اس سلسلے میں علماء کرام کی بھی معاونت حاصل کی جائے ۔ دریں اثنائڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداﷲ خان نیازی سے نو منتخب ڈسٹرکٹ و تحصیل بار ز ایسوسی ایشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریزنے تعارفی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں