چورگینگ کے 3ارکان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ،اعتراف جرم

چورگینگ کے 3ارکان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ،اعتراف جرم

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ دولت گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزموں میں علی رضا ، وحید اور سعید شامل ہیں ،جن سے ایک چوری کیاگیا موٹرسائیکل اور ایک لاکھ 25ہزار رپے کی رقم برآمد ہوئی ہے ۔

ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور انہوں نے 11موٹرسائیکل چوری کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے ۔مختلف تھانوں میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کے الزام میں زاہد سرور،عثمان زاہد ،اویس ، مظہر،اجمل،ظاہر،طاہراوردونامعلوم کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔ شاہ رکن عالم پولیس نے نعیم شوکت اورخالد کیخلاف دھوکہ دہی کے الگ الگ مقدمات درج کئے ۔

منشیات فروشی کے الزام میں مبارک علی ، عرفان ،اعجاز ،عارف ، سہیل ،عتیق الرحمن ،ابوبکر ، شبیرحسین ،خاورکے خلاف مقدمات درج کئے ۔اور ان سے بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد ہوئی ۔ صدرجلالپورپولیس نے کاشف،اکمل ،حمزہ اورمحمد علی سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ایف آئی آرز درج کرلیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں