توہین صحابہ کرام کے ملزموں کو جیل بھیجنے کا حکم جاری

توہین صحابہ کرام کے ملزموں کو جیل بھیجنے کا حکم جاری

ملتان(کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے صحابہ کرام ؓکی توہین کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ۔

پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم سید فیصل عباس شاہ کے خلاف خلیفہ دوئم کے خلاف واٹس ایپ کے \" آل پاکستان گروپ\" میں توہین آمیز مواد شیئر کرنے کا مقدمہ محمد اسد الرحمن کی درخواست پر درج کیا گیا تھا اورملزم کو 12 جنوری کو حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا جس سے تفتیش کے دوران موبائل فون اور سم برآمد کی گئی ہے ۔لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے مذہبی دل آزاری پر مبنی نعرے لگانے اور ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں حسنین احتشام اور محمد عمران کی عبوری ضمانتیں تفتیشی کے بیان کے بعد خارج کرنے کا حکم دے دیا،ملزموں کو کمرہ عدالت سے گرفتارکرلیاگیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے بھاری تعداد میں پاسپورٹ برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم قاسم عبداللہ کو 20جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ شہری کو بیرون ملک ملازمت کے ویزہ پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم قادر بخش کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا گیا۔ حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کام میں ملوث ملزم عمران کا بھی 3دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ نے تھانہ سناواں کا اراضی تنازع کیس لیفٹ اوور کردیا ۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے کمسن بچے کو غیر فطری عمل پر اکسا کر ویڈیوز بنانے اور نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں ملوث ملزم جاوید اختر کی ضمانت عدم شواہد پر منظور کرلی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں