ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، مال مسروقہ برآمد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) تھانہ صدر کبیروالا پولیس نے خطرناک ڈکیت کے دو ملزمان گرفتار کرکے نقدی اورموٹرسائیکل برآمد کر لیں۔
تفصیل کے مطابق تھانہ صدرکبیروالا پولیس نے راہگیروں سے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث عابد عرف ابی موہانہ خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو اس کے ساتھی لیاقت سمیت گرفتارکرلیا اوران کے قبضہ سے نقدی 2لاکھ اورموٹرسائیکل برآمد کر لی ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔