وہاڑی میں کسان اتحاد کا احتجاج،بلوں کو آگ لگا دی

وہاڑی میں کسان اتحاد کا احتجاج،بلوں کو آگ لگا دی

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی) بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکسز کھادوں کی شارٹیج اور بلیک میں فروخت کے خلاف پاکستان کسان اتحاد کا میپکو آفس وہاڑی کے سامنے احتجاج۔

بلوں کو آگ لگادی کنکشن کاٹنے والوں کی مرمت کا اعلان ، حکام کے خلاف شدید نعرے بازی تفصیل کے مطابق وپڈا کی طرف کسانوں کو بجلی بلوں میں ایف پی اے کیو ٹی آر کی مد میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف پاکستان کسان اتحاد چودھری انور گروپ کے ضلعی نائب صدر چودھری عبدالغنی ضلعی جنرل سیکرٹری آصف شہزاد چودھری تحصیل چیئرمین چودھری محمد شفیق کی قیادت میں میپکو آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوے احتجاجاً ٹیوب ویل بجلی کے بلوں کو جلا کر ادائیگی نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی مظاہرہ کے قائدین نے کہا کہ مہنگائی اور غربت کی دلدل میں پھنسے کسانوں پر واپڈا کی جانب سے ایف پی اے اور کیو ٹی آر کی شکل میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسز کسی صورت قابل قبول نہیں کسان صرف وہ رننگ بل ادا کریں گے جس میں فی یونٹ 5روپے 35 پیسے چارج کیا جائے گا آج سے ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف احتجاجاً پورے جنوبی پنجاب کے کسان بجلی بلوں کا بائیکاٹ کریں گے کوئی کسان ٹیوب ویل کے بجلی بل ادا نہیں کرے گا اور نہ ہی کسی افسر کو کنکنش یا میٹر کاٹنے کی اجازت دی جائے گی کسی نے زبردستی کنکشن کاٹنے پر ڈنڈوں سے مرمت کی جائے گی سینکڑوں کسانوں نے متفقہ فیصلہ کی روشنی میں میپکو آفس تک احتجاجی ریلی نکالی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں