سرکاری دفاتر کو دیدہ زیب بنانے کا فیصلہ

سرکاری دفاتر کو دیدہ زیب بنانے کا فیصلہ

ملتان(کورٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے سرکاری دفاتر کو دیدہ زیب بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے سرکاری محکموں کے سربراہوں کو بیوٹیفکیشن کا ٹاسک دے دیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں وفاقی و صوبائی محکموں کا اجلاس گزشتہ روز رضا ہال میں ہوا اجلاس میں صوبائی و قومی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل کمشنرز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ دفاتر کی صفائی اور بیوٹیفکیشن کے ذریعے شہریوں کو مثبت تبدیلی کا پیغام دیا جائے گا اس حوالے سے دفاتر کے ویٹنگ رومز،پارکنگ ایریاز اور انٹری گیٹس کو خوبصورت کیا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندگی کے ڈھیر صاف کرکے ناکارہ سامان کی نیلامی کی جائے ۔عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ وزیر اعظم شکایات پورٹل پر شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جائے ۔دفاتر کی اپ گریڈیشن مہم کے ذریعے عوام میں امیج بہتر کرینگے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد کو بیوٹیفکیشن کے سلسلے میں فوکل پرسن بھی نامزد کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں