کمشنر ملتان کا علی الصبح یوسیز 17،18کا دورہ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے

کمشنر ملتان کا علی الصبح یوسیز  17،18کا دورہ،شہریوں  نے شکایات کے انبار لگا دئیے

ملتان( وقائع نگار خصوصی )کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح یونین کونسل 17,18 کا دورہ کیااور شہریوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شہریوں نے سیوریج، نکاسی آب بارے شکایات کے انبار لگا دئیے ۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے واسا کو سیوریج مسائل کے فوری حل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واسا اپنی پوری استعداد کار سے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرے ۔جہاں کوئی منصوبہ شروع کیا جائے اسکو جلد مکمل کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں