الگ صوبہ وسیب کے 17کروڑ عوام کی آواز:عابدہ بخاری

الگ صوبہ وسیب کے 17کروڑ عوام کی آواز:عابدہ بخاری

ملتان(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ملتان کی سٹی صدر عابدہ بخاری نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے الگ صوبے کے قیام کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل میں یہ اس وسیب کے 17 کروڈ عوام کی آواز ہے اور اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ الگ صوبہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی بنائے گی۔

 اگر مسلم لیگ ن اس وقت رکاوٹ نہ بنتی تو آج صوبہ بن چکا ہوتا، عابدہ بخاری نے مزید کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کی اس سازش کو بے نقاب کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ صوبے کے قیام کے حق میں نہیں ہے کیونکہ اب تک حکومتی حلقوں کی جانب سے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں