ملتان میں مثالی صفائی کیلئے سمارٹ پلان نافذ

ملتان میں مثالی صفائی کیلئے سمارٹ پلان نافذ

ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈپٹی کمشنر نے شہر اولیاء کی مثالی صفائی کیلئے سمارٹ پلان نافذ کرنے حکم دے دیا ہے ، جس کے تحت اندرون شہر سمیت نظرانداز علاقوں میں خصوصی صفائی سکواڈ تشکیل دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 صفائی شکایات کے ازالے کیلئے ویسٹ کولیکشن بریگیڈ کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ یہ ہدایات ایک اجلاس میں جاری کی گئیں جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر کی مثالی صفائی کیلئے سمارٹ پلان نافذ کیا گیا ہے ، سمارٹ پلان کے تحت اندرون شہر سمیت نظرانداز علاقوں میں خصوصی صفائی سکواڈ فرائض سر انجام دے گا اور گھر گھر ویسٹ کولیکشن کے ذریعے عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے ۔

اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر فاروق ڈوگر نے صفائی کے سمارٹ پلان پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ماضی کے برعکس اب منفرد پالیسی اپنانی ہوگی تاکہ عوام کو ریلیف دیا جاسکے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شاہراہوں اور فلائی اوورز کی سویپنگ کیلئے خصوصی مہم لانچ کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں