ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فیلڈ ورکرز کا قبلہ درست نہ ہو سکا
ملتان(خبرنگارخصوصی)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فیلڈ ورکرز کا قبلہ درست نہ ہو سکا، کمپنی انتظامیہ نے نظم وضبط کے قیام کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے تحت غیر حاضر فیلڈ ورکر کو اسی روز سزاء کے طور پر تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گا۔
واضح رہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فیلڈ ورکرز نے باقاعدگی سے تنخواہیں وصول کرنے کے باوجود ڈیوٹی سے غائب رہنا معمول بنا لیا ہے جبکہ بعض افسران ان کی پشت پناہی کرنے میں بھی ملوث ہیں۔ اس سلسلہ میں ایم ڈبلیو ایم سی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے ورکرز کی حاضری یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔