ملتان کینٹ ریلوے سٹیشن ،سٹالوں پر ناقص اور مہنگی اشیا کی فروخت

ملتان کینٹ ریلوے سٹیشن ،سٹالوں پر ناقص اور مہنگی اشیا کی فروخت

ملتان(خبرنگارخصوصی)ملتان کینٹ ریلوے سٹیشن کے سٹالوں پر ناقص اور مہنگی اشیاء اور مضر صحت اشیاء خورد و نوش کی فروخت عروج پر پہنچ گئی جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

سٹالوں پر کھانے پینے کیلئے استعمال ہونے والے برتنوں کی صفائی کا انتظام بھی ناقص ہے جس کی وجہ سے مسافر ریلوے سٹیشن پر اشیاء کو کھانے سے پرہیز کرتے ہیں جبکہ اسٹیشن پر کام کرنے والے مزدوروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ دوسری طرف پینے کے صاف پانی کا نہ ہونا بھی اسٹیشن پر کام کرنے والوں اور مسافروں کے لئے مشکلات کا باعث ہے ۔

اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ سے زیادہ ہیں جن کو کنٹرول کرنے میں محکمہ ریلوے ناکام نظر آتا ہے ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سٹالوں پر چھاپے مارے جاتے ہیں سٹالوں کو سیل اور مالکان کو جرمانے بھی کیے جاتے ہیں ۔ناقص اور مضر صحت اشیاء کی خرید وفروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں