ضلع ملتان میں 3روزہ خصوصی پولیو مہم کا 24 جنوری سے آغاز

ضلع ملتان میں 3روزہ خصوصی پولیو مہم کا 24 جنوری سے آغاز

ملتان(کورٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلع میں 3 روزہ خصوصی پولیو مہم کا 24 جنوری سے آغاز ہوگا۔

مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع کونسل آفس میں منعقدہ پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ محکمہ صحت کی 2991 ٹیمیں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی علاوہ ازیں عامر کریم خاں نے بچوں کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن اور ہیلتھ کو جامع پالیسی کے تحت مال نیوٹریشن مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ عامر کریم خاں نے کہاکہ سکولز کی واٹر ٹیسٹنگ کرواکر نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں جبکہ محکمہ صحت تمام سکول نیوٹریشن سپروائزر کی مکمل ٹریننگ بھی کرائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں