زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی فیصل مختار سے ملاقات
ملتان ( خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے صنعت کار میاں فیصل مختار کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات میں میاں فیصل مختار نے اس خطے کی سب سے بڑی درسگاہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے وائس چانسلر کی زیر قیادت کاوشوں کا خصوصی ذکر کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کی خدمات کو سراہا اور یونیورسٹی کی ترویج و ترقی کے لئے اپنے بھر پور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔