بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسزکیخلاف کسان اتحاد کا احتجاج

بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسزکیخلاف کسان اتحاد کا احتجاج

وہاڑی (خبر نگار )بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز اور کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ کے خلافمرکزی کسان اتحاد نے واپڈا آفس وہاڑی کے باہر احتجاج کیا۔

 تفصیل کے مطابق واپڈا کی جانب سے کسانوں کے بلوں میں ایف پی اے اور کیو ٹی آر کی مد میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف وہاڑی میں پاکستان مرکزی کسان اتحاد کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں سینکڑوں کسانوں نے واپڈا آفس کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کی قیادت کرتے ہوئے مرکزی کسان اتحادپاکستان کے جنرل سیکرٹری چودھری افتخارایڈووکیٹ اور ضلعی صدریوتھ ونگ مرکزی کسان اتحادحافظ اویس نے کہا کہ مہنگائی اور غربت کی دلدل میں پھنسے کسانوں پر واپڈا کی جانب سے ایف پی اے اور کیو ٹی آر کی شکل میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسز کسی صورت قابل قبول نہیں،کسان صرف رننگ بل بھرنے کے مجاز ہیں،کوئی کسان ٹیوب ویل کے بجلی بل ادا نہیں کرے گا۔

اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو27 جنوری کو ڈویژنوں کے کمشنرآفس کے باہر دھرنا دیں گے اگرپھربھی ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 15فروری کوپورے پاکستان کے کسان سڑکوں پر نکل آئیں گے اور کوئی بجلی کا بل ادا نہیں کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں