صفائی چارجز وصولی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے :تاجر رہنما

 صفائی چارجز وصولی کے فیصلے  پر نظر ثانی کی جائے :تاجر رہنما

ملتان (نیوز رپورٹر )انجمن تاجران صدر بازارکینٹ، غنی بخاری روڈ، حسن آرکیڈ، خان پلازہ، چوک بامن جی، نصرت روڈ، خان سنٹر، جامع مسجد روڈ، جیولرز ایسوسی ایشن کینٹ، خاور سنٹر، اوپل شہید روڈ، بان بازار کی تاجر تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔

 چوہدری محمود علی، ظفر اقبال خان، اختر حسین نے پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ اور ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ سے اپیل کی کہ صفائی چارجز وصولی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ کاروباری معاشی حالات قابل رحم حدتک خراب ہیں اجلاس میں غضنفر ملک، شیخ محمد طاہر، باسط توقیر انصاری، بلال احمد، عابدخان، نسیم بیگ، خواجہ دلشاد، ایازاحمدراجپوت، کامران لودھی، تسنیم نقوی، ملک ظہیراعوان، مقصود احمد ودیگرعہدیداران شریک تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں