کبیروالا کا مین جھنگ روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ، حادثات معمول

کبیروالا کا مین جھنگ روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ، حادثات معمول

جودھ پور(نمائندہ دنیا) کبیروالا و گردونواح میں کئی مین و لنکس روڈز پر بڑے بڑے کھڈے بن گئے ، گردو غبار سے علاقہ مکین سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔

تفصیل کے مطابق کبیروالا کا مین جھنگ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے ،جگہ روڈ پر کھڈے بنے ہوئے ہیں،ان کھڈوں میں بارش کا پانی بھی کھڑا رہتا ہے جس سے گزرنے والے مسافر سخت پریشان ہیں، گاڑیاں کھٹارہ ہوکررہ گئیں ہیں،ٹوٹ پھوٹ کے شکار روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے حادثات میں قیمتی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں ، گردو غبار سے علاقہ مکین سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔ عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں