لیبر کالونی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دئیے جائیں:شوکت علی

 لیبر کالونی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دئیے جائیں:شوکت علی

ملتان( وقائع نگار خصوصی )آل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن کے چیئرمین رانا شوکت علی۔۔۔

فوڈ ورکر پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک عاشق حسین بھٹہ نے لیبر کالونی انڈسٹریل اسٹیٹ کی اتحاد فلاحی کمیٹی کے عہدیداران رانا محسن غفار، رانا عبدالرئوف، ملک تیمور خان، رانا وقار، رانا امجد، رانا تنویرغلام رسول، و دیگر کے ہمراہ کہا کہ لیبر کالونی کے حوالہ سے جو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا وہ بالکل غلط اور من گھڑت تھا۔

لیبر کالونی میں بجلی اور پانی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ورکرز ویلفیئر سکول اور کالونی کی سکیورٹی ختم ضرور ہو گئی تھی مگر فلاحی کمیٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت سکیورٹی اہلکار تعینات کئے ہیں۔ بعض شرپسند عناصر کالونی کا ماحول خراب کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترے ہوئے ہیں۔ ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہاں کے رہائشیوں کی کرایہ داری ختم کر کے انہیں مالکانہ حقوق دئیے جائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں