جنوبی پنجاب:میپکو نے 94صارفین کو بجلی چوری کرتے پکڑ لیا
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں94صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
ایک لاکھ یونٹس بجلی چوری کرنے پر 17لاکھ45ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کر کے 10بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرادئیے گئے ۔19 جنوری 2022ء کو ملتان سرکل میں17بجلی چوروں کو303386روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 4 مقدمات درج ہوئے ۔ڈی جی خان سرکل میں22بجلی چوروں کو368660روپے جرمانہ عائداور4 مقدمات درج ، وہاڑی سرکل میں6صارفین کو 93282روپے جرمانہ عائد ، بہاولپور سرکل میں3صارفین کو91536روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 15بجلی چوروں کو304725روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں18صارفین کو267000 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج، مظفرگڑھ سرکل میں7صارفین کو 99000 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،خانیوال میں6صارفین کو217575روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔