3سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو عمر قید، 10لاکھ جرمانہ

3سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو عمر قید، 10لاکھ جرمانہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کوٹ ادو عاصمہ تحسین ملک نے 3سالہ بچی سے زیادتی کے کیس کافیصلہ سنادیا،ملزم کو جرم ثابت ہونے پرعمرقید2لاکھ روپے جرمانہ اور 8لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنادی،عدم ادائیگی پرمزید 6ماہ قیدبھگتناہوگی۔

استغاثہ کے مطابق25 اکتوبر 2019کے روز وارڈ نمبر 14 اے کے رہائشی ملازم حسین کی 3سالہ پوتی اسماراحسن جو دوپہر کے وقت گھر کے باہرکھیل رہی تھی کہ لاڑ چوک کا رہائشی اوباش آصف موچی اسے ورغلا پھسلا کر ساتھ لے گیا تھا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس سے بچی کی حالت غیر ہوگئی تھی۔ بچی کے رونے پر لوگوں نے آصف موچی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا تھا ،پولیس سٹی کوٹ ادو نے ملزم کی تفتیش کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں