شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنیوالارنگے ہاتھوں پکڑا گیا

شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنیوالارنگے ہاتھوں پکڑا گیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر,نامہ نگار)شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے کو اہل علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، چھترول کے بعدپولیس کے حوالے کر دیا۔

محنت کش کی بیٹی کو اغواکر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ چک نمبر527ٹی ڈی اے کے رہائشی محنت کش محمد پرویز مان محنت مزدوری کے سلسلہ میں گھر سے باہر تھا کہ اسی اثنا میں ہمسایہ شہباز حسین جٹ اس کے گھر داخل ہو گیا اور گھر میں اکیلی موجود پرویز کی بیوی روبینہ کوثرکے ساتھ زبردستی زیادتی کر رہا تھا کہ شور پر اہل علاقہ موقع پر آگئے جنہوں نے شہباز حسین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ موضع لال میر کے رہائشی محنت کش نصراللہ گرمانی کی 18سالہ بیٹی فاطمہ کو سائرہ بی بی اور 2نامعلوم افراد اغوا کرکے فرار ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں