کھاد کے بعد مکئی کے بیج کا بحران،بلیک میں فروخت شروع

 کھاد کے بعد مکئی کے بیج کا بحران،بلیک میں فروخت شروع

خان گڑھ ،گگو منڈی (سٹی رپورٹر،نامہ نگار ،نمائندہ دنیا) یوریا کھاد کے بعد مکئی کے بیج کا بحران سر اٹھانے لگا۔

ذخیرہ اندوزوں نے مکئی کا بیج بلیک میں فروخت کرنا شروع کردیا،10 ہزار روپے والی بیج کی تھیلی بلیک میں 15 ہزار کی فروخت کی جارہی ہے ۔گزشتہ چند ماہ سے پنجاب خصوصا جنوبی پنجاب میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کے ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی بحران پیدا کرکے کسانوں کو بلیک میں کھاد فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ، وہاں اب اس ذخیرہ اندوز مافیا نے مکئی کی10 ہزار روپے والی بیج کی تھیلی بلیک میں کسانوں کو 15 ہزار روپے میں فروخت کرتے ہوئے انکا مالی استحصال شروع کردیا ہے ۔

بااثر ذخیرہ اندوزوں نے خفیہ گوداموں میں مکئی کا بیج سٹاک کرکے اسکی بلیک میں فروخت شروع کررکھی ہے ۔مقامی کسانوں چودھری مہران علی،چودھری مشتاق احمد،علی احمد جٹ،غلام رسول وٹو اور دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس لوٹ مار کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں