چلتی مال بردار گاڑیوں سے چوری کرنیوالاگروہ متحرک

چلتی مال بردار گاڑیوں سے چوری کرنیوالاگروہ متحرک

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )چلتی مال بردارگاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا گروہ ایک بار پھر متحرک ہوگیا۔

چلتے مزدا سے لاکھوں روپے کے جوتے کے کارٹن اتارلئے گئے ، پولیس نے ایک سال قبل گروہ کوگرفتار کیاتھا،گروہ رہائی کے بعددوبارہ متحرک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ سلطان کالونی،شیخو شوگر ملز روڈ سمیت مین شاہراہ ایم ایم روڈ پر مال بردارچلتی گاڑیوں سے سامان اتارنے والا گروہ ایک بار پھر متحرک ہوگیا ،گروہ عرصہ دراز سے چلتی گاڑیوں سے سامان اتارلیتا ہے۔

اوراب تک کروڑوں روپے کا سامان، گھی ،چینی، ادویات ودیگر سامان چوری کرچکاہے ۔گروہ نے گزشتہ شب بھی مزداڈرائیور فرحان شاہ کے پشاور سے ملتان جوتے کے بھرے کارٹن لیکر جانے والے چلتے مزدا سے ترپال کو کاٹ کراڑھائی لاکھ روپے کے 20کارٹن جوتے اتار لئے ،آئے روز چلتی مال بردار گاڑیوں سے سامان چوری کے واقعات پر ڈرائیور انتہائی پریشان ہیں اوراعلیٰ حکام سے کارروائی کی اپیل کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں