فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ تاجر برادری پر بوجھ:فیصل سعید
ملتان( نیوز رپورٹر)ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل سعید نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو تاجر برادری اور چھوٹی صنعتوں کے لیے ایک نیا بوجھ قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کا سونامی لارہا ہے جو اب کسی صورت قابل برداشت نہیں۔موجودہ صورتحال میں ایسا لگ رہا ہے کہ بجلی کے یونٹ جتنے بھی کم استعمال کیے جائیں ایف پی اے لاگو کیے جانے کی وجہ سے بل کئی گنا بڑھ جاتا ہے اور شہریوں کے لیے یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی مشکل سے مشکل تر ہوتی جارہی ہے ۔